پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئیں


24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں موجود ہے، اور اب ٹیسٹ میچ کی تیاری کرنے کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔

دونوں ٹیمیں آج باؤلنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کریں گی، پاکستانی ٹیم کا آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں تیسرا پریکٹس سیشن ہوگا، جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کا آج پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا

آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں