پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ: راولپنڈی میں ٹریفک کے متبادل راستے کون سے؟ایڈوائزری جاری


پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی، ٹیموں کی اسٹیڈیم آمدو رفت کے موقع پر مری روڈ کو سکستھ روڈ سے بند کردیا جائے گا۔

میچ کے دوران ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو تک مکمل بند رہے گی، راولپنڈی سائیڈ سے ڈبل روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک فیض آباد سے جاسکے گی۔

شائقین کرکٹ کے لیے دو پارکنگ لاٹس راول روڈ پر قائم کردی گئی ہیں، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی، ٹیموں کی آمد کے وقت فیض آباد کو بھی بند کردیا جائے گا۔ اسلام آباد کی ٹریفک کو ایکسپریس ہائی وے کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں