یوکرین تنازع کی جڑ امریکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر


ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کا یوکرین کی صورتحال پر بیان، امریکا پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے یوکرین جنگ کا شکار ہوا۔

آیت اللہ خامنائی کا کہنا تھا کہ یوکرین امریکا کے پیدا کردہ بحرانوں کا شکار ہوا ہے، یوکرین کی موجودہ صورت حال سے ثابت ہوگیا کہ امریکا پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے، یوکرین تنازع کا حل مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگی حالات: یوکرین پر بٹ کوائن کے عطیات کی بارش

ایرانی سپریم لیڈرنے مزید کہا کہ اس تنازع کی جڑ کو نہیں بھولنا چاہیے، یوکرین کی صورتحال سے دو اہم سبق ملے ہیں، امریکہ اور یورپ پر بھروسہ کرنے والی حکومتوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی حمایت سراب ہے اور حقیقی نہیں، آج کا یوکرین کل کا افغانستان ہے۔


متعلقہ خبریں