فورٹ منرو تحصیل اسپتال پاک فضائیہ کے حوالے


لاہور: پاک فضائیہ اورحکومت پنجاب کے درمیان فورٹ منرو میں تحصیل اسپتال کی تعمیر کے لیے مفاہمتی یاد داشت (ایم او یو) پر دستخط  کر دیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج اورائیر فورس کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، چند ماہ پہلے بھی ائیر چیف کے ساتھ ایم او یو (مفاہمتی یاداشت) پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد فورٹ منرو میں کالج کی تعمیر تھا اور اب تحصیل ہیڈکوارٹرزاسپتال فورٹ منرو بھی ائیرفورس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد خان نے کہا کہ مل کرکام کرنے میں ہی پاکستان کی بہتری ہے جبکہ یہ ایم او یو پاک فضائیہ اور اس کی کارکردگی پراعتماد کا اظہار ہے اور اس سے ڈیرہ غازی خان کے صحت کے مسائل میں کمی آئے گی۔

انہوں نے جنوبی پنجاب کے مضافاتی اور دور دراز علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں