ایٹمی جنگ چھڑگئی تو کوئی فاتح نہیں ہو گا، روسی وزیر خارجہ


جنیوا: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ چھڑگئی تو کوئی فاتح نہیں ہو گا۔

یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ہے، صدر زیلنسکی کا مطالبہ

ہم نیوز نے اسرائیل کے مؤقر انگریزی اخبار یروشلم پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے یہ بات جنیوا میں منعقدہ تخفیف اسلحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکہ یورپی ممالک میں رکھے ہوئے اپنے وار ہیڈز کو فوری طور پر ہٹائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک میں ابھی بھی امریکی جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

جنگ زدہ یوکرین کے معصوم بچے کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا

کانفرنس سے خطاب میں روس کے مستقبل مندوب نے کہا کہ ماسکو کو امید ہے کہ جوہری جنگ نہیں ہوگی۔ انہوں ںے کہا کہ جوہری جنگ انسانیت کے لیے تباہ کن ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے صورتحال مزید کشیدہ نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں