آئندہ سال ٹیکس سونامی کے ذریعے ایک لاکھ ملازمتیں دیں گے، شبلی فراز

آئندہ سال ٹیکس سونامی کے ذریعے ایک لاکھ ملازمتیں دیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ سال ٹیکس سونامی کے ذریعے ایک لاکھ ملازمتیں دیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کم ہونے کے باوجود ہر شعبے کو پیکج دیئے جا رہے ہیں جبکہ تعمیراتی شعبہ، صحت، تعلیم، آئی ٹی سمیت عوام کو ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف مہنگائی پر سیاست کرتی رہی لیکن وزیر اعظم کے 4 ماہ پیکج کے اعلان سے حزب اختلاف بے نقاب ہوئی اور اب ان کے پاس کھیلنے کو کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے فروری کا ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا،وزیراعظم

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کی لیکن شاہد خاقان عباسی نے کہا عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت بڑھی تو یہاں کیسے کم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صنعتی پیکج کا اعلان کیا لیکن اگر وہ پہلے ہو جاتا تو اچھا ہوتا۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک کا انحصار امپورٹ پر رکھا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہم مربوط طریقے سے ایکسپورٹ کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان کا روشن مستقل سائنس و ٹیکنالوجی سے منسلک ہے۔ آئندہ سال ٹیکس سونامی کے ذریعے ایک لاکھ ملازمتیں دیں گے۔

چودھری برادران سے وزیر اعظم کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری برادران سے ملاقات سیاست کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں