محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Muhammad Hafeez

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

محمد حفیظ نے  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعدنئی اسائنمنٹ ملنے کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔


انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کو اسکول چھوڑنے کا  پہلا اسائمنٹ سنبھال لیا ہے اور یہ کافی حد تک مجھے پسند بھی آیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہا تھا۔اب وہ صرف فرنچائز کرکٹ کھیلتے نظر آئیں  گے۔


متعلقہ خبریں