یوکرینی صدر کا 6 ہزار روسی فوجی مارے جانے کا دعویٰ

یوکرینی صدر کا 6 ہزار روسی فوجی مارے جانے کا دعویٰ

کیف: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 روزہ جنگ میں 6 ہزار روسی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کا مقصد ہماری تاریخ کو مٹانا ہے لیکن روس یوکرین پر بم اور راکٹ حملوں سے نہیں جیت سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ہماری حمایت کا اعلان کرے اب غیر جانبدار رہنے کا وقت نہیں ہے۔

دوسری جانب روس یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کو کئی پابندیوں کو سامنا ہے اور اب گوگل نے بھی یورپ بھر میں ایپ اسٹور سے روسی میڈیا آر ٹی اور اسپانتک سے منسلک ایپس کو بلاک کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا،صدر جوبائیڈن

یوکرینی عوام کے تحفظ کے لیے گوگل نے میپ فیچر بھی بند کردیا ہے۔ گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شاہراہوں اور یوکرینی عوام کو روسی حملوں سے بچانا ہے۔

امریکی اخبار نے روس کی جانب سے گوگل میپ کا ڈیٹا ٹریک کیے جانے کا انکشاف کیا تھ،۔ دوسری جانب ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ روسی سرکاری میڈیا پر یورپی یونین کی پابندیوں کی تعمیل کریں گے۔


متعلقہ خبریں