4 سال بعد بالی ووڈ میں شاہ رخ کی واپسی


4 سال بعد بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ہونے جا رہی ہے بڑی اسکرین پر واپسی، جس کا اعلان شاہ رخ خان نے خود اپنی نئی آنے والی فلم کا ٹیزر شئیر کرتے ہوئے کیا۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”پٹھان” کا ٹیزر شئیر کیا، جس کے ساتھ لکھا کہ معلوم ہے کہ مجھے دیر ہوئی، لیکن واپسی کی تاریخ یاد رکھیں، انہوں نے کہا کہ پٹھان کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔

سدھارتھ آنند کی اس فلم میں شاہ رخ خان کے کردار کا تعرف دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے دیا، تاہم مداحوں کو فلم کے لیے مزید ایک سال انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ فلم 25 جنوری 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔


فلم کو ہندی، تیلگو، اور تامل زبانوں میں ایک ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔

آخری بار شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ فلم ”زیرو” میں جلوہ گر ہوئے تھے جو باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے کیرئیر کو دوبارہ سے ٹھیک کرنے کے لیے ایک طویل بریک لیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پٹھان کے ساتھ شاہ رخ خان اپنا کھویا ہوا تاج ایک بار پھر واپس لے سکیں گے؟

واضح رہے شاہ رخ خان، جان ابراہم کے ساتھ پہلی بار جبکہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ چوتھی فلم میں نظر آئیں گے،  دیپیکا اس سے پہلے اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ کے ساتھ آ چکی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں