شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی


گزشتہ روز پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ منائی، جس پر انہیں ان کے ساتھیوں سمیت لاکھوں مداحوں کی طرف سے نیک تمناوں کے ساتھ ڈھیر ساری دعائیں دی گئیں۔

ان سب میں پاکستان کے سابق فاسٹ بالر اور لالہ کے پرانے ساتھی شعیب اختر نے ٹوئٹ میں انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ اب تو اپنی اصلی عمر بتا دیں۔


کچھ دیر بعد شعیب اختر نے اپنی یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی، تاہم لالہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے سوال پر مذاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ بھائی وقت بہت تیزی سے گزار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کے ریکارڈ پر ریکارڈ

یاد رہے گزشتہ سال اپنی سالگرہ پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اپنی عمر 44 بتائی تھی، جبکہ ان کے کیرئیر میں بھی ان کی عمر کو لوگ کے کئی تبصرے کیے گئے۔

کرک انفو کے پلیئر پروفائل پیجز اور آفیشل ریکارڈز پر ان کی تاریخ پیدائش یکم مارچ 1980 درج ہے، تاہم  آفریدی نے اپنی سوانح عمری گیم چینجر میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 1975 میں پیدا ہوئے۔


متعلقہ خبریں