اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد: اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ پشاور، باجوڑ، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 175 کلومیٹر تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں