وزیر اعظم نے تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا، مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جبکہ دنیا میں عالمی وبا کے بعد سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلا سود قرضوں کا پروگرام بہترین منصوبہ ہے، وزیر اعظم

مراد سعید نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں