27 ارب روپے مالیت کی گاڑیوں سے لدا ہوا بحری جہاز ڈوب گیا


اربوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے لدا ہوا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز میں دنیا کی مہنگی ترین چار ہزار گاڑیاں لدی تھیں جن کی مالیت تقریبا 27 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی بحر اوقیانوس میں پیش آیا ہے، خوش قسمتی سے جہاز کا کپتان اور باقی کا عملہ جان بچانے میں کامیاب رہا۔

نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو نکال لیا گیا

ان چار ہزار گاڑیوں میں زیادہ تر لگژری کارز تھیں۔ ان میں پورشے اور بینٹلے جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کی انفرادی قیمت ہی 70 ہزار برطانوی پاؤنڈ تک ہوتی ہے۔

یہ گاڑیاں جرمنی سے امریکہ کے روڈ آئی لینڈ پہنچائی جانی تھیں جہاں اُن کو صارفین کے حوالے کر دیا جاتا مگر دوران سفر ہی بحری جہاز آہستہ آہستہ پانی میں غرق ہونے لگا۔


متعلقہ خبریں