عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں


یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 9 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 112.16 ڈالر پر پہنچ گئی، برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا،  برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 114.82 ڈالر پر پہنچ گئی۔

یوکرین جنگ کے باوجود اوپیک نے تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  خام تیل کی قیمت 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکہ نےاپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں