تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی،بلاول


 چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے  کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے ۔پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ ہی اپنائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ خوش آئند ہے کہ  اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں۔ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں ۔عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کے انتخاب کے وقت  ہم نے حکومت کو ٹریلر دکھا یا تھا۔وزیراعظم کواس بار بھی ایسے ہی شکست دیں گے جیسے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنا کردی تھی۔امید ہے عدم اعتماد سے عمران خان کو ایک بار پھر پارلیمان میں شکست دیں گے ۔

انہوں نے حکومتی اتحادیوں سے رابطے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کون کون ہم سے رابطہ کر رہاہے وقت آنے پر سب کارڈ سامنے لائیں گے۔تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا۔ جس کا مقصد شفاف انتخابات ہوگا۔ہر گزرتا ایک ایک دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جارہاہے ۔

 


متعلقہ خبریں