“آپ سے مل کر اچھا لگا” ، فخر زمان کی پرستاروں کے ساتھ انوکھی سیلفی


قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹس مین فخر زمان پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ تھے، اور انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں لاہور کی جیت میں بہت اہم کردار ادا کیا۔

پی ایس ایل کے فائنل میں جہاں لاہور ملتان کو شکست دینے کے لیے میدان میں موجود تھا ، وہیں شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا رہے تھے، اور ان کے ساتھ تصاویر لینے کے بھی خواہاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلئے شکریہ، بابر اعظم

ان لاکھوں مداحوں میں دو مداح ایسے بھی تھے جو فخر زماں کے ساتھ سیلفی لینے میں کامیاب ہو گئے، لیکن ان کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ اس منفرد سیلفی کو ان کے پسندیدہ کھلاڑی  نے بھی خوب پسند کیا اور ری ٹویٹ بھی کیا۔


پی ایس ایل کے فائنل میں فخر زمان جب ملتان سلطانز کو شکست دینے کے لیے فیلڈ میں موجود تھے، تب ہی اسٹیڈیم سے دو مداحوں نے ایک سیلفی لی، جس میں دور گراونڈ میں کھڑے فخر زمان کی ہلکی سے جھلک موجود ہے۔

مداحوں نے یہ منفرد سیلفی ٹوئٹ کی، جسے فخر زمان نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مزاق کیا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں