جاوید آفریدی فٹبال کلب چیلسی خریدنے کے خواہاں


 پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے فٹبال کلب چیلسی خریدنے کا ارادہ کر لیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی برنس مین جاوید آفریدی نےکلب خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اور اس سرمایہ کاری کے لیے اہم اقدامات بھی  کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا  گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے جاوید آفریدی کی ٹیم نے 2 مارچ کو برطانیہ میں کھیلوں اور قانونی ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کل تک اپنی پیشکشں جمع کراسکیں گے۔ کلب کے مالک ابرامووچ کم از کم 2.5 بلین ڈالر کی پیشکش کے منتظر ہیں۔

کلب خریدنے کےلیے سوئس ارب پتی ہینسجورگ وِس مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ابرامووچ کی جانب سے انہیں چیلسی خریدنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے روس یوکرین تنازع کے بعد فیفا کی جانب سے عائد  پابندیوں کے تناظر میں  ٹیم فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں