تحریک عدم اعتماد: مسودہ پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہو گئے


تحریک عدم اعتماد کے مسودے کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ تحریک پر80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط کرائے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی رہنمائوں کوچائے پربلا لیا۔

ذرائع  کے مطابق مسودہ پر مشاورت مکمل کرکے قیادت سے جمع کرانے کی ہدایت کا انتظار ہوگا۔ تحریک کے مسودے پر پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر کے دستخط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد سے ق لیگ کا تعلق نہیں، نمبر اتحادیوں کے بغیر بھی پورے ہیں، شاہد خاقان

اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سے 3 دن بہت اہم ہیں، عدم اعتماد لانے اور قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے۔

مولانا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس تحریک کی کامیابی کے لیے نمبرز پورے ہیں۔ اب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیں۔ کیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں