پاکستان نے ایک اور بھارتی آبدوز کو ٹریک کر کے روک لیا،ڈی جی آئی ایس پی آر


پاکستان نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا، پاکستان نے ایک اور بھارتی آبدوز کو ٹریک کر کے روک دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز کو ٹریک کرنے کا 5 سال میں یہ چوتھا واقعہ ہے، یہ پاک بحریہ کی قابلیت اور پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کےلیے پاکستانی حدود میں بھیجا، پاک بحریہ نے مسلسل چوکنا رہتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی، موجودہ سیکیورٹی ماحول اور مشق سی سپارک کے دوران بھارت کی جانب سے جاسوسی کا امکان تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ اقدام کے پیش نظر سخت نگرانی کی جارہی تھیں۔ جس کی وجہ سے پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ فوری حرکت میں آیا،یونٹ نے یکم مارچ کو جدید ترین بھارتی آبدوز کلواری کا سراغ لگایا اور اسے روکا۔

 

 


متعلقہ خبریں