فدیہ اور فطرانہ کی رقم 100 روپے مقرر


اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے پاکستان میں رواں سال فطرہ اور روزے کا کم از کم فدیہ 100 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فطرہ اور فدیہ مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا چاہیے تا ہم گندم کے حساب سے فطرہ کی کم از کم رقم ایک سو روپے بنتی ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فطرے کے لیے دو کلو گندم کا نصاب 100 روپے  ہے جبکہ فدیے کے لیے چار کلو جَو 240 روپے فی کس، چار کلو کھجور1600 روپے فی کس اور چار کلو کشمش 1920 روپے فی کس نصاب ہے۔

اس طرح کفارہ صوم کی صورت میں 60 مساکین کو کھانا کھلایا جائے یا پھر گندم کے نصاب سے چھ ہزار روپے، جو کے نصاب سے 19200 جبکہ کھجور اور کشمش کے نصاب سے 96000 روپے ادا کیے جائیں۔

گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب سو روپے مقرر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں