پشاور حملے پر دل غمزدہ ہے، برطانوی ہائی کمشنر

پشاور حملے پر دل غمزدہ ہے، برطانوی ہائی کمشنر

کراچی: برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ پشاور حملے پر دل غمزدہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پشاور: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خود کش دھماکہ، 56 افراد شہید

ہم نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے یہ بات شہر قائد میں منعقدہ ادبی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات اہم ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دعا گوہوں کہ یہاں تیزی سے تعمیروترقی ہو۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مضبوط پاکستان کے لیے خواتین کی تعلیم ناگزیرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مستحکم تعلقات کے لیے پرعزم ہیں۔

پشاور دھماکہ، وزیر اعظم عمران خان کی مذمت، رپورٹ طلب

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں منعقدہ ادبی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ، پاکستان کی ترقی کے لیے پر امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی برطانیہ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں