دشمن پر نظر رکھنی ہے، اپنی کمزوریوں کو ٹھیک کرنا ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا

دشمن پر نظر رکھنی ہے، اپنی کمزوریوں کو ٹھیک کرنا ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ دشمن پر نظر رکھنی ہے اور اپنی کمزوریوں کو بھی ٹھیک کرنا ہے۔

پشاور: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خود کش دھماکہ، 56 افراد شہید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ امن و امان کے ہنگامی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، سیکریٹری داخلہ، سی سی پی او اور کمشنر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا نے صدارتی خطاب میں کہا کہ کوچہ رسالدار واقعہ صوبے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمن پر بھی نظر رکھنی ہے اور اپنی کمزوریوں کو بھی ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اور محکمے مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں۔

وزیر اعلیٰ نے شرکائے اجلاس کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کا فوری طور پر سراغ لگانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

مسجد میں دھماکے سے قبل فائرنگ کی گئی، پیشگی اطلاع نہیں تھی: آئی جی کے پی

وزیراعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر واضح طور پر کہا کہ عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور دھماکے میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ وہ زخمیوں کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ پہنچے جہاں ایمرجنسی وارڈز میں جا کر انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کے پی نے اس موقع پر اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ اس موقع پر آئی جی پولیس اور سی سی پی او سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں