ایسا ملک جہاں شادی کرنے کے لاکھوں روپے ملیں گے



اٹلی کے شہر لازیو کی مقامی حکومت نے شادی کرنے والے جوڑوں کو لاکھوں روپے دینے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لازیو کے حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی صنعتوں کو نقصان ہوا ہے وہی میرج ہال اور شادی سے منسلک کاروباری برادری بھی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صنعت کی دوبارہ بحالی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نو بیاہتے جوڑوں کو 2 ہزار یورو جو تین لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان پیسوں کو شادی کے لیے ہال، کھانے ، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے استعمال کریں گے۔

ابوظہبی کے رہائشی اب بغیر ڈرائیور ٹیکسی میں سفر کریں گے

رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے اپنی درخواستیں اور رسیدیں فراہم کر سکتے ہیں جس پر انہیں شادی پر خرچ کی گئی رقم مل جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ  پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے جبکہ اس سے اطالوی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں