حزب اختلاف شوق پورا کر لے، اندازہ ہو جائے گا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حزب اختلاف عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کر لے اندازہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک شریک تھے۔ وزیر اعظم کی ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان پر اعتماد رہیں سب کچھ ٹھیک ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد کے بارے میں ہوم ورک مکمل ہے اور ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

ارکان نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم کہیں نہیں جا رہے اور ایسا سوچا بھی نہیں، مطمئن رہیں۔ ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ دو یا اسمبلیاں توڑ دو، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے اور تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں جبکہ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کر کے دیکھ لے، انہیں بھی اندازہ ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں