وزیراعلیٰ یا بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہونے کو ہے، خالد مقبول صدیقی

وزیراعلیٰ یا بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہونے کو ہے، خالد مقبول صدیقی

میرپور خاص: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کو منڈی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قائد اعظم کا پاکستان تھا، اب اس کو بھٹو کا پاکستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جنوبی صوبہ پنجاب کے قیام کی آئینی ترمیم پیش کرنیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے میر پور خاص حقوق ریلی کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت بنانے اور گرانے اس ملک میں نہیں آئے ہیں لیکن سب کو پتہ چل چکا ہے کہ پاکستان وہی بچا سکتا ہے جس نے اس ملک کو بنایا ہے۔

سابق وفاقی وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے اپنے حصے سے بہت زیادہ قربانی دی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے، ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم وارننگ دیتے ہیں کہ مردم شماری کو درست کریں اور صحیح ووٹر لسٹیں بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایمانداری سے اپنا ٹیکس دے رہے ہیں، ہمیں کسی کی بھیک کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور شریف فیملی بتائے کہ کیا وہ کراچی کے کسی ایک تاجر سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں؟

ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں: مریم نواز

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپنے کارکنان کو تیار کرنے آئے ہیں، بہت جلد وزیراعلیٰ یا بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہونے کو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مارنے والے اور راستہ روکنے والے ہاتھ اب تھک چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی کو سندھ میں شامل کیا گیا وگرنہ کراچی سندھ کا حصہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔

کنورنوید جمیل نے کہا کہ کراچی اور میرپورخاص کے لوگوں کا حق جعلی ڈومیسائل بنا کر مارا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کو توڑنے کی بھی سازش کرتی آئی ہے۔

عمران خان استعفیٰ دیں ،نہیں تودو دن میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، بلاول بھٹو

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی کے بعد اندون سندھ سے بھی اپنے صوبے کی آوازیں اٹھنے لگیں گی۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان قربانی کے لیے تیاررہیں۔


متعلقہ خبریں