ق لیگ کو حکومتی چنگل سے نکالنے پر ن لیگ غور کر رہی ہے، احسن اقبال


شکرگڑھ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ق لیگ کو حکومتی چنگل سے نکالنے پر ن لیگ غور کر رہی ہے جب کہ پیپلزپارٹی سندھ میں ایم کیو ایم کو حکومتی چنگل سے آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تم ہو کون؟ تمہارے والد کو کرپشن پر نکالا گیا تھا، نااہل کو جیل بھیجیں گے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد الیکشن کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد تمام اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر لا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو کب پیش کرنا ہے؟ اس کا فیصلہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن کے سربراہ نے کرنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز موجود ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کا ن لیگ کے دور میں خاتمہ کر دیا گیا تھا لیکن اب پھر سر اٹھانے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پراجیکٹ کو حکومت کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو نکالنا پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ضروری ہے۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بھی اپوزیشن ارکان سے رابطہ رکھ سکتی ہے لیکن اپوزیشن کا کونسا ایسا ممبر ہو گا جو ن لیگ کا ٹکٹ چھوڑ کر جہنم کے ٹکٹ کا خریدار ہو۔

ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اراکین اپنا مستقبل بچانے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگ، ق لیگ، پی ڈی ایم ، جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ بننے کا نہیں بلکہ ملک کو بچانے کا ہے۔


متعلقہ خبریں