راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، میچ تاخیر سے شروع ہوگا


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل شروع ہونے میں تاخیر ہے۔

گزشتہ شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، آؤٹ فیلڈ خراب ہونے کے باعث میچ میں تاخیر ہو گی۔ کھیل شروع ہونے کا وقت 10 بجے ہے تاہم آج 10 بجے دونوں ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف سست رفتار بیٹنگ کی وجہ بتا دی

میچ کا چوتھا اور 5واں دن بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کھیل کے تیسرے روز بھی بارش اور خراب روشنی کے باعث کھیل جلدی ختم کیا گیا، آسٹریلیا نے دو وکٹوں پر 271 رنز بنا رکھے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے 4 وکٹوںپر 476 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں