مخالف لابی کے دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا،شوکت ترین

سینیٹ الیکشن: شوکت ترین کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے معاملے پر میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان مخالف لابی کے دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا۔

وفاقی وزیر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26اہداف پورے کئے۔ اس کے باوجود پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنا بلاجواز ہے۔

خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے بھی اس بات کا اقرار کیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لئے۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس سال کے آخر تک گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ترقی کر رہی ہے۔

ان کا  کہنا ہے کہ چھ فیصد سے زیادہ معاشی شرح نمو پاکستان کا ہدف ہے۔ آئندہ پانچ سال میں برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ہے۔


متعلقہ خبریں