نیوزی لینڈ نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا


نیوزی لینڈ نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ روس کے 100 ارب پتی تاجروں پر سفری پابندی عائد ہوگی، ماسکو کو نیوزی لینڈ کی فضائی حدود یا پانیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جیسنڈا آرڈرن  کے مطابق روسی کشتیوں، بحری جہازوں اورطیارے نیوزی لینڈ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی پابندیاں روس کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف ہیں، پیوٹن

دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضے کی جنگ جاری ہے، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راونڈ آج ہوگا۔ ماریو پول میں عارضی جنگ بندی ایک بار پھر ناکام ہوگئی، حکام کا کہنا ہے کہ روسی شیلنگ کی وجہ سے سیزفائر اور شہریوں کے انخلا کا عمل معطل ہوگیا۔

کیف کے قریبی علاقے ارپن میں روسی شیلنگ میں تین شہری ہلاک جبکہ ایک پُل بھی تباہ ہوگیا ہے، شہر کے وسط میں بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے، صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ساحلی شہراوڈیسا پر کسی بھی وقت روسی بمباری شروع ہوسکتی ہے، کیف کے قریب واقع ائیرپورٹ مکمل تباہ ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں