کراچی میں گرمی، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تین پرچے ملتوی


کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ کے تین پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21، 22  اور 23  مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔

ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کااعلان بعد میں کیا جائے گا،  24 مئی سے ہونے والے باقی تمام  پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔


متعلقہ خبریں