پاکستان اور لیسٹر شائر کا وارم اپ میچ ڈرا ہو گیا


لیسٹر: پاکستان اور لیسٹر شائر کے درمیان کھیلا جانے والا وارم اپ میچ ڈرا ہو گیا۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل دو روزہ  وارم اپ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 321 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان  نے 121 رنز کی شاندار شراکت داری قائم  کی۔ فخر زمان نے 14 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اظہر علی نے  13 چوکے لگا کر 73 رنز جوڑے۔

صلاح الدین 69، کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان 17، محمد عباس 16 اور فہیم اشرف 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

لیسٹر شائر کی جانب سے علی، جاوید، کلین اور ویلز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لیسٹر شائر نے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز رواں ماہ ہی کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا  ٹیسٹ  میچ 24 مئی سے لارڈز میں شروع  ہو گا جبکہ دوسرا یکم  سے پانچ  جون  تک ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان، آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کر چکا ہے۔

 


متعلقہ خبریں