روس کا آج پھر محفوظ راستہ دینے کے لیے عارضی سیز فائر


روس کی جانب سے یوکرین کے شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کے لیے آج پھر عارضی سیز فائر کا اعلان کیا گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق شہریوں کے انخلا کے لیے عارضی طور پر سیز فائر کررہے ہیں، روس کی جانب سے سیز فائر کے بعد یوکرین کے شہر سومی سے انخلا شروع ہوچکا ہے، شہریوں کا پہلا قافلہ یوکرین کے مرکزی شہر پول ٹووا پہنچ گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1100 غیر ملکی طلبا پول ٹووا سے مغربی شہر لیویف ٹرین کے ذریعے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا روس سے تیل خریدنے پرپابندی کا اعلان

اقوام متحدہ کے مطابق روس کے حملوں سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین میں 4 ہزار کے قریب روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، یاد رہے روس نے ستمبر تک غیر ملکی کرنسیوں کی فروخت روک دی تھی۔

یوکرینی صدر زیلینسکی کا برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم آخری دم تک لڑیں گے، ہم اپنی سرزمین کے لیے لڑتے رہیں گے، چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، زیلینسکی کا کہنا تھا کہہم جنگلوں، کھیتوں، ساحلوں، گلیوں میں لڑیں گے، انہوں نے دوبارہ یوکرین پر نو فلائی زون کے اطلاق کا مطالبہ بھی دہرا دیا، انہوں نے کہا کہ روس پر پابندیاں خوش آئند ہیں لیکن یہ کافی نہیں، اس جنگ میں 15 سے زیادہ بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں