مریم نواز کی وزیر اعظم پر شاعرانہ تنقید


لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم پر شاعرانہ انداز میں تنقید کی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے خلاف شاعرانہ انداز میں تنقید کی۔

مریم نواز نے لکھا کہ “کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر، غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں ہاں سے گزر گئے”

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو، عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آ گئے ہو ؟


متعلقہ خبریں