حکومت کااپوزیشن کے 5 اراکین توڑنے کا دعویٰ: بات چیت کے دروازے بند

حکومت کااپوزیشن کے 5 اراکین توڑنے کا دعویٰ: بات چیت کے دروازے بند

اسلام آباد: حکومت نے اپوزیشن کے پانچ اراکین توڑنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن سے کسی قسم کی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہیں۔

عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے دعویٰ کیا کہ اس وقت 179 اراکین عمران خان کی حمایت کرنے کے لیے موجود ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے تین اراکین کو کروڑوں روپے کی آفر کی جار ہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس نہ چھانگا مانگا ہے اور نہ ہی اراکین بکنے کو تیار ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے چھانگا مانگا کی سیاست کی، نوازشریف اور آصف زرداری نے اراکین کے ضمیر خریدنے کا آغاز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بے نظیر حکومت ختم کرنے کے لیے پیسہ چلایا تھا۔

 کہتا ہے باہر نکالا تو خطرناک ہو جاؤں گا، میں کہتا ہوں بسم اللہ، آؤ تو سہی: زرداری

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے 93 میں مفادات لیے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ڈیزل کے پرمٹس مولانا فضل الرحمان نے لیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ننھا منا لیڈر ننھا منا مارچ لے کر اسلام آباد پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہماری زبان نہیں بول سکتے وہ لوگوں کو کیا سمجھا سکیں گے؟

فواد چودھری نے کہا کہ ندیم افضل کو کہا تھا کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے سے بہتر ہے کانگریس میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے این ایف سی کا پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔

وزیر اعظم کا دورہ کراچی، ایم کیو ایم کا ساتھ مانگ لیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ اسپیکر سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اجلاس بلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 179 اراکین عمران خان کی حمایت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں