پی ٹی آئی کی خالی سینیٹ نشست پر پیپلز پارٹی کامیاب

Senate Election

کراچی: سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب ہو گئے۔

سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔ پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور تحریک انصاف کے آغا ارسلان کے علاوہ 2 آزاد امید وار عاجز دھامرا اور گل محمد جاکھرانی مدمقابل تھے اور دونوں آزاد امیدواروں کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا جبکہ تحریک انصاف کے کورنگ امیدوار علی احمد پلھ انتخابات سے دستبردار ہوگئے تھے۔

تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان اور جے ڈی اے نے پولنگ میں حصہ ہی نہیں لیا اس کے باوجود پی ٹی آئی کے 4 ارکان نے پولنگ میں حصہ لیا جن میں سے 2 ارکان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نثار کھوڑو 99 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا 2021 مییں سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیاب ہوئے تھے تاہم 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں