سرگودھا میں ڈمپر نے چنگ چی رکشہ کو کچل دیا، نو افراد جاں بحق


سرگودھا: شاہینوں کے شہر سرگودھا میں تیز رفتار ڈمپر اور رکشے میں تصادم سے نو افراد جاں بحق ہو گئے۔

سرگودھا  فیصل آباد روڈ پر 110 موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر مسافروں سے بھرے چنگ چی رکشے پر چڑھ  دوڑا، حادثے کے باعث رکشے میں سوار ایک خاتون سمیت نو افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کے فوری بعد  شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم  زخموں کی شدت کے باعث کوئی زخمی جانبر نہ ہو سکا۔

جاں بحق ہونے والوں  کی شناخت محمود، امتیاز، محمد افضل، سہیل مسیح، طالب حسین، جنت بی بی، علی حسنین اور سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے جائے حادثہ سے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے لیکن اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق لالیاں سے تھا۔


متعلقہ خبریں