بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیپرا نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں جون تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج 10 روز بعد ہی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں