اقوام متحدہ نے یوکرین پر تشدد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

ملک ٹوٹ رہا ہو تو لڑائی کا جواز نہیں بنتا، انتونیو گوتریس

فائل فوٹو


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین پر تشدد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ماریو پول میں بچوں کے اسپتال پر ہونے والے بم حملے کی مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے بچوں کے اسپتال پر حملے کو “خوفناک” قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری اس روس یوکرین جنگ کی سب سے زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں جن کا اس سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے اس لیے روس اب یہ خونریزی ختم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  روس کاامریکہ پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام،امریکا کی تردید

واضح رہے کہ یوکرین کے جنوبی شہر ماریوپول میں روسی افواج کے فضائی حملے میں ایک اسپتال میں بچوں کا وارڈ تباہ ہو گیا۔ جس میں کم از کم 17 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد عملے کے علاوہ حاملہ خواتین کی ہے۔


متعلقہ خبریں