بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی بازگزشت


بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی تبدیلی کی بازگزشت سنائی دے رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا۔

ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تباہ کن طرز حکومت کے پیش نظر باپ پارٹی کے قائدین سے مشاورت ہو گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے کہا کہ ممبران سینیٹ، صوبائی و قومی اسمبلی اور اتحادیوں سے بھی مشاورت ہو گی، قدوس بزنجو کی نااہل حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں بدامنی، اور بری طرز حکمرانی کا موجب بن گئی ہے۔


متعلقہ خبریں