سرکاری پیسوں پر عمران خان کی اردو اور دماغ دونوں ٹھیک کراؤ، عبدالقادر پٹیل

سرکاری پیسوں پر عمران خان کی اردو اور دماغ دونوں ٹھیک کراؤ، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بھٹو کو تاریخ نے ہیرو بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیرو کوئی بناتا نہیں ہے بلکہ وہ پیدا ہوتے ہیں۔

دھمکیاں مت دیں، چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، تہمت لگا کر سیاست نہیں کی جاتی: مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں پی پی کے مرکزی رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سیاسی سوچ و فکر دی لیکن آج انہوں ںے بھٹو پر بھی تنقید کی۔

انہوں ںے کہا کہ آپ کی حکومت ہے، کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں لیکن کسی کو جیل میں ڈالنے سے کوئی بھی مجرم نہیں ہو جاتا ہے۔

عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے حقائق پر مبنی تفصیلی پریس کانفرنس کی جس پر تنخواہ دار نے ردعمل دیا اور یہ تنخواہ دار شہید بھٹو تک جا پہنچا۔ انہوں نے کہا ک کہا گیا کہ بھٹو نے 73 کا آئین چار گھنٹے میں معطل کردیا تھا۔

انہوں ںے کہا کہ صرف عمران خان ہی نہیں کانپ رہا ہے بلکہ ان سب کا ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا تو پاسپورٹ بھی یہاں کا نہیں ہے؟ تم نے تو بھاگ جانا ہے۔

 کہتا ہے باہر نکالا تو خطرناک ہو جاؤں گا، میں کہتا ہوں بسم اللہ، آؤ تو سہی: زرداری

رکن قومی اسمبلی اور پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ تم سرکاری پیسوں پر عمران خان کی اردو اور دماغ دونوں ٹھیک کراؤ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تو لکھے ہوئے الفاظ بھی نہیں پڑ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں