نشانہ زرداری ہے،انکا ہر نوالہ حرام ہے، بلاول کو پہلے طلبہ سیاست میں بھیجیں: مراد سعید

نشانہ زرداری ہے،انکا ہر نوالہ حرام ہے، بلاول کو پہلے طلبہ سیاست میں بھیجیں: مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے زرداری کو ہی نشانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی کی بنیاد پر سیاست میں آنے والے کو فرزند زرداری پکاریں تو گالی لگتی ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو خاتون اول کے بارے میں نازیبا گفگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے انتہائی گری ہوئی حرکت کی ہے۔

بہت قربانیاں دیں، بس اب اور برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو آج بوکھلائے ہوئے لگ رہے تھے، ان کی ٹانگیں کانپ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول پرچی کی بنیاد پر حادثاتی چیئرمین بن گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ زرداری ہی نشانہ ہیں کیونکہ ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے۔ انہوں ںے بلاول بھٹو کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی صوبے کے کسی بھی حلقے  میں آپ میرے مقابلے میں آجائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کا پیٹ میں جانے والا ہر نوالہ حرام کا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ جلسی کی ناکامی پر بلاول نے بڑکیں مارنا شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز نے 1998 میں ان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں اس وقت کہا گیا تھا کہ انہوں نے 200 ملین ڈالرز کا غبن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کرپشن کی داسانیں چلتی آرہی ہیں۔

عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو پر سخت تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہم کرپشن کا پوچھتے ہیں تو خواتین سے متعلق گفتگو شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو پہلے طلبہ سیاست میں بھیجنا چاہیے تاکہ کچھ اخلاقیات سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو پہلے مسٹر10 پرسنٹ پھر مسٹر 50 پرسنٹ کہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز کے بعد آنے والی رپورٹ میں ان کے سوئس اکاؤنٹ اور پولینڈ کی جائیدادوں کا ذکر تھا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں انسان اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں اورخوراک نہ ملنے سے ہزاروں اموات ہوتی ہیں جب کہ صوبے میں اربوں روپے کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں۔

دھمکیاں مت دیں، چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، تہمت لگا کر سیاست نہیں کی جاتی: مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا پورا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے اور قائد کے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے لیکن بتاتے نہیں ہیں کہ سندھ کا پیسہ کہاں گیا ؟


متعلقہ خبریں