عمران خان کو ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا، شاہد آفریدی


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے۔

شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ روڈ شو کے موقع پر لندن میں میڈیا سے بات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہوم ورک کر کے اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ عمران بھائی نے کچھ نہیں کیا، بس ان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پا رہی، اور عمران خان کو وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 سال چاہیے ہوں گے۔

سیاست میں آنے کے سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ بالکل نہیں کہوں گا، کہ کبھی سیاست میں نہیں آوں گا، کیونکہ ایسا نہ ہوا تو یوٹرن نہ لگے۔


شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز برطانیہ میں ہونے کو اچھا قدم قرار دیا، کہا کہ اس سے دنیا کو معلوم ہو گا کہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنے والے ہیں، کے پی ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس کی تصاویر بھی شئیر کیں۔

 


متعلقہ خبریں