جیمز فوسٹر قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار


لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر جیمز فوسٹر قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے امیدوار بن گئے ہیں۔

جیمز فوسٹر سات ٹیسٹ اور گیارہ ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیمز فوسٹر کی برطانیہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے ملاقات متوقع  ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم  کے فیلڈنگ کوچ کے لیے دوسرا نام گرانٹ لڈن کا ہے جو قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ  ٹرینر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن کی سکاٹ لینڈ کے خلاف سریز آخری اسائنمنٹ ہے۔


متعلقہ خبریں