کراچی : بن قاسم اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ کی مرمت مکمل


کراچی: کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بن قاسم اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ کی مرمت مکمل کر دی گئی ہے جس کے بعد یونٹ سے بجلی کی پیداوار کا عمل شروع  ہو جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا  ہے کہ 200 میگاواٹ بجلی کی پیداوار سے شہرمیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم  ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ تین گھنٹے سے کم  کرکے ایک گھنٹے کر دیا جائے گا جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں  معمول کے مطابق لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

کے ای کے تمام دعوؤں کے باوجود کورنگی، کیماڑی، ناظم آباد، بفرزون،لانڈھی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، بلدیہ، انچولی، کھارادراورلیاقت آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

اس وقت شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کا بھی خطرہ ہے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سےلوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم بن قاسم پاور پلانٹ کی مرمت کے بعد بجلی کی بندش کے دورانیے میں کمی ہونے کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں