میزائل گرانے کا واقعہ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی


بھارت کی جانب سے  سرکاری طور پر پاکستان کی حدود میں میزائل کی حادثاتی فائرنگ کی قبولیت پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈین پریس انفارمیشن بیورو کے دفاعی ونگ کے جاری کردہ بیان پر تحفظات سے آگاہ اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

ناظم الامور کو بتایا گیا ایسے سنگین معاملات کو بھارتی حکام کی وضاحتوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

میزائل گرنے کا واقعہ، بھارتی بیان مسترد، پاکستان کے 7 سوالات، مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی پروٹوکول اور تکنیکی تحفظات سے متعلق سوالات کےتسلی بخش جواب کی توقع رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میزائل پاکستانی حدود میں گرنے کی عدالتی تحقیقات کا بھارتی فیصلہ کافی نہیں۔


متعلقہ خبریں