اس لیے نہیں آیا کہ آلو و ٹماٹر کی قیمت کیا ہے؟ نظام بدلنے آیا ہوں، وزیراعظم

اس لیے نہیں آیا کہ آلو و ٹماٹر کی قیمت کیا ہے؟ نظام بدلنے آیا ہوں، وزیراعظم

حافظ آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ ٹماٹراورآلوکی قیمت کیا ہے؟ انہوں ںے کہا کہ میں نظام بدلنے آیا ہوں۔

حکومت گرانے 3 چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم آنے والے دنوں میں حکومت گرنے کے بجائے 3 چوہے شکار ہوتے دیکھے گی۔

عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال سے اپنی قوم میں تبلیغ کررہا ہوں کہ عظیم قوم بننا ہے تو اچھائی کا ساتھ دینا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں سیاست میں اس لیے نہیں آیا کہ ٹماٹر کی کیا قیمت ہے؟ آلو کی کیا قیمت ہے؟ میں سیاست میں صرف پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کے لیے آیا۔

الٹی گنتی شروع: تحریک عدم اعتماد پر 22 مارچ سے قبل اجلاس بلانے کی تجویز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد پتہ نہیں تو ایک قوم نہیں بن سکتے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جب قوم برائی کے خلاف کھڑی نہ ہو تو برائی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے ظلم بڑھ جائے گا۔


متعلقہ خبریں