جھنگ میں دو سگے بھائی دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے


جھنگ: پولیس کے مطابق مسلح افراد نے دونوں بھائیوں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے۔  خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں بھائی فائرنگ کے واقع سے کچھ دیر قبل ہی گھر سے نکلے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤن کی حدود میں ٹوبہ روڈ اڈا باغ کے نزدیک نامعلوم افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کی جس سے دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا اور ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں