کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 1.48 فیصد ہوگئی


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 309 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 462 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار154ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 31 ہزار201کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.48 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار42، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 180، پنجاب میں 5 لاکھ 3ہزار 844، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 837، بلوچستان میں 35 ہزار438، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 177اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 636 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 538 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 301، اسلام آباد ایک ہزار 21، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 377 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں