شہر قائد میں آئندہ دو روز تک لو چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا

شہر قائد میں آئندہ دو روز تک لو چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آئندہ دو روز تک لو چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کراچی میں صبح دس بجے درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں نمی کا تناسب دس فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہر بدھ کے روز تک ہیٹ ویو (لو) کی لپیٹ میں رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ان میں سندھ سرفہرست ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

18 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ شہر قائد میں 23 مئی تک لو چلے گی۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سمندری ہوائیں منقطع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

اس سے قبل 2015 میں سندھ  ہیٹ اسٹروک اور ڈائریا  کی لپیٹ میں آیا تھا جس کے نتیجے میں دو ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔


متعلقہ خبریں