روس کی چین سے فوجی مدد کی اپیل؟ امریکا کی سخت نتائج کی دھمکی


روس اور یوکرین میں مذاکرات آج دوبارہ  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گے۔

یوکرین کے مطابق روس نے مثبت انداز اختیار کیا ہے، روس اب بہتر انداز میں اردگرد کی دنیا کے ماحول کو سمجھ رہا ہے، دوسری جانب بی بی سی کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ متعدد امریکی خبر رساں اداروں کو بتایا گیا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد چین سے فوجی مدد فراہم کرنے کو کہا ہے، جس پر امریکا کا کہنا ہے کہ اگر چین نے روس کی یوکرین پر حملے میں مدد کی تو اسے سخت “نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تاہم واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ وہ اس درخواست سے آگاہ نہیں ہے۔ یہ انتباہ روم میں امریکہ اور چین کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات سے پہلے آیا ہے، جو آج ہونی ہے۔

دوسری جانب امریکہ صحافی برینٹ ریناڈ کیف کے قریب گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہ اس جنگ میں ہلاک ہونے والے پہلے غیر ملکی صحافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین 12 گھنٹے کی جنگ بندی پر متفق

روس کے وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی پابندیوں سے تین سو ارب ڈالرز کے زخائر منجمد ہوئے ہیں، مغرب چین پر بھی روس سے تجارت محدود کرنے کیلئےدباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ شراکت داری تعاون کو برقرار رکھیں گے، روس اپنی ریاست کے قرض کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

گذشتہ روز یوکرین پولینڈ کی سرحد کے قریب فوجی اڈے پر 30 روسی میزائل داغے گئے، حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں غیر ملکی دستوں اور ہتھیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

 


متعلقہ خبریں